نوجوان بائکیا رائڈر کے ساتھ کیا ہوا مکمل ویڈو اور معلومات imran khan par firing k doran banda Qatal

 ‏احتجاج کریں آپ کا حق ہے لیکن کسی غریب کے پیٹ پر لات نہ ماریں، اس غریب بائکیا والے کی موٹر سائیکل جلا دی، اس بیچارے کے روزگار کا انتظام کون کرے گا اب؟


Jabar Sport ‏اس نوجوان بائیکیا رائیڈر کا نام اشتیاق حسین ہے، والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا ہے، 8 بہن بھائی ہیں، نویں جماعت میں پڑھتا ہے اور ساتھ بائیکیا چلاتا ہے، رسول آباد شریف عائشہ مسجد بینک کالونی دھمیال کیمپ گلی نمبر 16 کا رہائشی ہے، رابطہ نمبر یہ 03330865293 ہے۔

اس بھائی کا کیا قصور؟؟

یہ بے چارہ تو 2 وقت کی روٹی کمانے نکلا تھا۔

‏ایک غریب کا روزگار جلا ہے، خدارا اس کے روزگار کے انتظام کےلئے آواز اٹھائیں، وہ فیک نہیں ہے، اس کا رونا دیکھ لیں۔





۔عمران خان پر “ فائرنگ واقعہ “ کا سب سے زیادہ تکلیف دہ منظر ! 
‎بچے دراصل لاش پر نہیں اس ریاست ، سیاست اور حکومت پر بین کر رہے تھے ، جن کی سرد مہری ، ضد ، انا ، ہٹ دھرمی نے ان سے انکا سہارا چھین لیا ۔

سیاست کے سینے میں دل ہوتا ہے اور نہ سیاستدانوں میں انسانیت ، وہ اپنے اقتدار بچانے اور حاصل کرنے لیے  کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں اور انہیں کسی کی عزت ، جان و مال کےنقصان کی پرواہ بھی ہوتی ۔  

وزیرآباد میں PTI کے قافلے میں گولی چلی ، نوجوان نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی ، بھاگم دوڑ میں  ایک گولی 35 سالہ معظم کو جا لگی ، جن کا انتقال پو گیا - 
تماش بین۔، سپورٹر ، ووٹر ، سب بھاگ نکلے ، اس کے معصوم بچے  لاش پر کھڑے روتے رہے ، کوئی دلاسہ دینے بھی نا آیا ، جب کسی کی نظر ٹھری تو معظم خالق حقیقی سے جا ملا تھا ۔ 

بچے دراصل لاش پر نہیں اس ریاست ، سیاست اور حکومت پر بین کر رہے تھے ، جن کی سرد مہری ، ضد ، انا ، ہٹ دھرمی نے ان سے انکا سہارا چھین لیا ۔

میں نے ابھی PTI کے ایک لیڈر کی تقریر سنی کہ میں نے احمد چھٹہ کو بتا دیا اور انہوں نے DPO کو آگاہ کر دیا تھا کہ حملہ ہو گا ، تو پھر سیکورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا ۔ ؟ 
  
میں سمجھتا ہوں کہ اس کا پرچہ جہاں #PTI کے جانب سے  نامزد افراد کے خلاف کٹنا چاہیے وہیں یہ قتل کا مقدمہ PTI لیڈر شپ ،   مشیر داخلہ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور  متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی درج ہونا چاہیے  ۔ 

کیونکہ میرا مذہب کہتا ہے 
" ایک انسان کا قتل ، ساری انسانیت کا قتل ہے "
بشکریہ غلام مصطفے ملک 
Ghulam Mustafa Malik


Comments

Popular Posts